عبدالقدیر خاموش ایک ہفتہ کیلئے امریکہ روانہ ہوگئے ،عبدالماجد نقشبندی

پیر 9 فروری 2015 17:31

کراچی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09فروی 2015ء ) ا سلامی یکجہتی کونسل پاکستان کے مر کزی سیکریٹری اطلاعات پیر عبدالماجد نقشبندی کے مطابق کونسل کے چیئر مین علامہ عبدالقدیر خاموش اہم دورے پر ایک ہفتہ کیلئے امریکہ روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ ملکی و غیر ملکی اہم و بڑی شخصیات سے ملاقات کر یں گے ا نہوں نے جاتے وقت عبدالماجد نقشبندی سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملکی استحکام کیلئے فرقہ وارانہ ہم آنگی و مذہبی رواداری کیلئے بھرپور جدوجہد کرنا ہو گی کیونکہ بعض قوتیں ملک میں فرقہ وارانہ تعصب کی آگ بھڑکا نے کی کو شش میں تیزی مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ وہ امریکہ کے دورے سے واپسی کے فوری بعد ایک اجلاس طلب کریں گے جس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :