یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے کے گارڈ کے ہاتھوں شہری کے قتل کے مقدمے میں سے دہشتگردی کی دفعات ختم

پیر 9 فروری 2015 18:45

یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے کے گارڈ کے ہاتھوں شہری کے قتل کے مقدمے میں ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے کے گارڈ کے ہاتھوں شہری کے قتل کے مقدمے میں سے دہشتگردی کی دفعات ختم کرتے ہوئے کیس مزید سماعت کے لئے سیشن عدالت بھجوا دیا ۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران گارڈ محمد خان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ شہری کا قتل غلط فہمی کی بنیاد پر ہوا ۔

سڑک پر جاتے ہوئے موٹر سائیکل سوار بار بار عبدالقادر گیلانی کی گاڑی کے بار بار قریب آ رہا تھا جس پر ڈرانے کے لیے فائرنگ کی جو غلطی سے اسے لگ گئی ۔مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات عائد نہیں ہوتیں اس لیے عدالت دفعات ختم کرے ۔ عدالت نے مقدمے میں سے دہشتگردی کی دفعات ختم کرتے ہوئے کیس مزید سماعت کے لیے سیشن عدالت کو بھجوا دیا ۔

متعلقہ عنوان :