اسلامی یونیورسٹی، اسلامی سکالر ڈاکٹر ابو امینہ بلال فلپس کی صدر جامعہ سے ملاقات ، باہمی امور پر تبادلہ خیال

پیر 9 فروری 2015 18:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء) صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش سے معروف اسلامی سکالر ڈاکٹر ابو امینہ بلال فلپس نے پیر کے روز ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

صدر جامعہ کے دفتر میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں عہدیداروں نے اسلامی یونیورسٹی اور ڈاکٹر فلپس کی آن لائن اسلامک یونیورسٹی کے مابین تعاون کے امور پر تفصیلی بحث کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر الدریویش نے کہا کہ اسلامی یونیورسٹی معاشرے میں امن کی ترویج اور اسلام کا صحیح پیغام اعتدال اقوام عالم تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور یہاں 40 سے زائد ممالک کے طلباء و طالبات کو اسلامی اصولوں کے مطابق دنیاوی تعلیم دی جا رہی ہے ۔ ملاقات کے آخر میں ڈاکٹر فلپس کو صدر جامعہ نے یونیورسٹی کی یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔