بھکر،جماعت پنجم کے امیدواروں کیلئے119 امتحانی سنٹرقائم

پیر 9 فروری 2015 21:39

بھکر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء )پیک امتحانات کے فوکل پرسن ڈی ای او سکینڈری رانا محمد شبیرخان نے کہا ہے کہ پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے زیر اہتمام ہونے والے جماعت پنجم و ہشتم کے سالانہ امتحان 2015کے انعقاد کویقینی بنانے کیلئے ضلع کے 52کلسٹرسنٹروں کی مشاورت سے
جماعت پنجم کے امیدواروں کیلئے119 امتحانی سنٹرقائم کیے گئے ہیں جبکہ جماعت ہشتم کے امیدواروں کیلئے ضلع میں 104 امتحانی سنٹر قائم کیے گئے ہیں اس موقع پرموجود رجسٹرار محکمانہ امتحانات سید علی ذکی نے بتایا کہامیدواروں کی سہولت کومدنظررکھتے ہوئے ان کے سکولوں کے قریب ترامتحانی سنٹرقائم کیے گئے ہیں جن میں تحصیل بھکر میں جماعت پنجم کے امیدواروں کیلئے 49 اورجماعت ہشتم کے امیدواروں کیلئے41 امتحانی سنٹر،تحصیل دریاخان میں جماعت پنجم کے امیدواروں کیلئے21 اورجماعت ہشتم کے امیدواروں کیلئے 18امتحانی سنٹر ،تحصیل کلورکوٹ میں جماعت پنجم کے امیدواروں کیلئے 27 اورجماعت ہشتم کے امیدواروں کیلئے 25 امتحانی سنٹر، تحصیل منکیرہ میں جماعت پنجم کے امیدواروں کیلئے 22 اورجماعت ہشتم کے امیدواروں کیلئے 19 امتحانی سنٹرقائم کیے گئے ہیں۔