فیصل آباد، پبلک ٹرانسپورٹس میں اوور چارجنگ پر55گاڑیوں کے چالان،4کے روٹ پرمٹ وفٹنس سرٹیفکیٹ معطل،

کو مختلف تھانوں میں بند کرنے کے علاوہ ٹرانسپورٹرز کو 35ہزار6سو روپے جرمانہ عائد

پیر 9 فروری 2015 23:18

فیصل آباد، پبلک ٹرانسپورٹس میں اوور چارجنگ پر55گاڑیوں کے چالان،4کے ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء) سیکرٹری آرٹی اے طارق محمود چوہدری نے پبلک ٹرانسپورٹس میں اوور چارجنگ پر55گاڑیوں کے چالان،4کے روٹ پرمٹ وفٹنس سرٹیفکیٹ معطل اور 11کو مختلف تھانوں میں بند کرنے کے علاوہ ٹرانسپورٹرز کو مجموعی طورپر 35ہزار6سو روپے جرمانہ عائد کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری آر ٹی اے نے چیکنگ ٹیموں کے ہمراہ دو مختلف ٹرانسپورٹ اڈوں پر329مسافر گاڑیوں میں کرایہ کی وصولی کو چیک کیا اور مسافروں کی شکایت پر ٹرانسپورٹرز کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

متعلقہ عنوان :