عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے اور سہولیات کی فراہمی کے لئے قائم کیے گئے ادارے عوام کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر اپنا کام تندہی سے کریں تو اس سے نہ صرف عوام کو فائدہ ہو گا بلکہ اداروں کی نیک نامی میں اضافہ ہو گا،سردار محمد یعقوب خان

منگل 10 فروری 2015 17:14

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروی 2015ء) آزاد کشمیر کے صدر سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے اور سہولیات کی فراہمی کے لئے قائم کیے گئے ادارے عوام کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر اپنا کام تندہی سے کریں تو اس سے نہ صرف عوام کو فائدہ ہو گا بلکہ اداروں کی نیک نامی میں اضافہ ہو گا۔ صدر ریاست نے ان خیالات کا اظہار منگل کو علی سوجل جاتے ہوئے راولاکوٹ پاسپورٹ آفس کے اچانک دورہ کے موقع پر شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

شہریوں نے اس موقع پر صدر ریاست کے اچانک دورے کا خیر مقدم کیا اور بتایا کہ قبل ازیں انہیں پاسپورٹ کے حصول کے لئے راولپنڈی اور مظفر آباد جانا پڑتا تھا جس کے لئے انہیں اضافی اخراجات برداشت کرنے پڑتے تھے لیکن صدر ریاست کی کاوشوں سے بہت بڑا مسئلہ حل ہو گیا ہے اس موقع پر صدر نے لوگوں سے ان کے مسائل معلوم کیے جبکہ انچارج پاسپورٹ آفس نے ادارے کی کارکردگی اور مسائل کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاسپورٹ آفس کی مکانیت کم ہے اور پاسپورٹ فیس جمع کرنے کے لیے نیشنل بینک دور ہونے کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس پر صدر آزاد کشمیر نے ہدایت کی نیشنل بنک پاسپورٹ فیس وصولی کے لیے آفس کے قریب اپنا سنٹر قائم کر لے صدر نے اس یقین کا اظہار کیا کہ وہ راولاکوٹ پاسپورٹ آفس کو مستحکم بنانے کے لئے وفاقی وزیر داخلہ سے رابطہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :