پاک فضائیہ ہر قسم کے درپیش چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے، ائیر چیف،
ہم فلائیٹ سیفٹی کے میدان میں بہت آگے نکل چکے ہیں ، ہم بہترین تربیت پر فخر محسوس کرتے ہیں جو شروع سے پاک فضائیہ کا طرئہ امتیاز رہا ہے،طاہر رفیق بٹ کاتقریب سے خطاب
منگل 10 فروری 2015 19:42
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء)"پاک فضائیہ ہر قسم کے درپیش چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے اور آپریشن ضربِ عضب اس کی واضح مثال ہے ۔" یہ بات پاک فضائیہ کے سربراہ نے پاک فضائیہ کے سالانہ سیفٹی ریویو 2014 کے انعقاد کے موقع پر کہی جو ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اس تقریب کی صدارت پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے کی جس میں پرنسپل سٹاف آفیسرز ، ریجنل کمانڈرز اور تمام ائیر بیسز کے کمانڈرز نے شرکت کی۔
پاک فضائیہ کے سربراہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا، ” ہم فلائیٹ سیفٹی کے میدان میں بہت آگے نکل چکے ہیں اور ہماری تیاری مربوط سیفٹی کلچر کا ثبوت ہے جس سے ہم اپنے قیمتی اثاثہ جات کی حفاظت کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
ہم بہترین تربیت پر فخر محسوس کرتے ہیں جو کہ شروع سے پاک فضائیہ کا طرئہ امتیاز رہا ہے۔ پاک فضائیہ اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمہ وقت تربیت کے مراحل سے گزر رہی ہے۔
ائیر چیف نے اس میدان میں کمانڈرزاور سپر وائزرزکی کاوشوں کو سراہا۔ سالانہ سیفٹی ریویو ، آپریشنل تیاریوں کو چانچنے کیلئے باقاعدگی کے ساتھ منعقد ہوتا ہے اس فورم کے ذریعے فلائٹ کے سٹینڈرز کو جانچنے اورگراوٴنڈ سیفٹی کے بارے میں آگاہی حاصل ہوتی ہے۔ اس سال مجموعی طور پر بہترین کارکردگی کی رحیم خان انٹر بیس فلائٹ سیفٹی ٹرا فی پی اے ایف بیس ، شہباز نے حاصل کی۔مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.