13فروری کو ملک بھر میں دہشتگردی ،انتہاپسندی اور فرقہ وارانہ تشدد کیخلاف پر امن ”یوم احتجاج“ منایا جائیگا‘ حافظ طاہر محمود اشرفی،

قومی ایکشن پلان پر بعض تحفظات کے باوجود مدارس اور مساجد حکومت سے تعاون کررہے ہیں ‘ چیئرمین پاکستان علماء کونسل کی گفتگو

منگل 10 فروری 2015 20:00

13فروری کو ملک بھر میں دہشتگردی ،انتہاپسندی اور فرقہ وارانہ تشدد کیخلاف ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء ) قومی ایکشن پلان پر بعض تحفظات کے باوجود مدارس اور مساجد حکومت سے تعاون کررہے ہیں ،مدارس اور مساجد پر سیاست کرنے والوں کو ناکامی ہوگی،13فروری کو ملک بھر میں دہشتگردی ،انتہاپسندی اور فرقہ وارانہ تشدد کیخلاف پر امن ”یوم احتجاج“ منایا جائے گا۔یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے تحفظ مدارس دینیہ(رجسٹرڈ) کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر مولانا محمد ایوب ،مولانا عبد الحمید صابری ،مفتی حبیب الرحمن ،مفتی محمد عمر فاروق،مولانا عبد القیوم ، مولانا محمد یونس،مولانا عبد الماجد ،مولانا فہیم الحسن ،مولانا شکیل الرحمن ،قاری احمد علی ندیم ،مولانا محمد اسلم قادری ودیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ بعض قوتیں مدارس اور مساجدکو اپنے سیاسی مقاصدکیلئے استعمال کرنا چاہتی ہیں۔

مدارس اسلام اور پاکستان کی خدمت کر رہے ہیں۔دینی مدارس کی قیادت اور طلباء ملک سے فرقہ وارانہ تشددانتہاپسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت اور ملک کی مسلح افواج سے مکمل تعاون کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔حکومت کو مدارس کی رجسٹریشن سمیت تمام امور میں تحفظ مدارس دینیہ اور وفاق المساجد پاکستان سمیت تمام مدارس سے متصل اداروں کے ذمہ داروں سے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔

مدارس اور مساجد کے نام پر جو انتہا پسندی پھیلارہے ہیں حکومت ان کیخلاف ایکشن لے اور قوم کو ان عناصر سے آگا ہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہونے والی پیام امن کانفرنس میں تمام مکاتب فکر ،تما م مذاہب ،تمام مسالک اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کی قیادت نے انتہاپسندی ،دہشتگردی اور فرقہ وارانہ تشدد کیخلاف متفقہ طور پر پاکستان علماء کونسل کی کو ششوں کو سراہا ہے اور وفاق المساجد پاکستان(رجسٹرڈ)سے متصل 74ہزار سے زائد مساجد میں سے کسی ایک کیخلاف حکومت کے پاس انتہاپسندی اور فرقہ وارانہ تشدد میں ملوث ہونے کے شواہد موجود نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل، وفاق المساجد پاکستان اور تحفظ مدارس دینیہ (رجسٹرڈ) سے متصل مدارس اور مساجد کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کرے گی جو اگلے چند روز میں ذرائع ابلاغ کو پیش کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :