”آسمان سے گراکھجور پر اٹکا“ڈیرہ مراد جمالی کا ڈگری گرلزکالج عجوبہ کی شکل اختیار کر گیا

منگل 10 فروری 2015 20:40

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء) ”آسمان سے گراکھجور پر اٹکا“ ڈیرہ مراد جمالی کا ڈگری گرلزکالج عجوبہ کی شکل اختیار کر گیا چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر کالج کو متبادل بلڈنگ مل گئی لیکن خواتین لیکچراز نہ ملنے کی وجہ سے گورنمنٹ ڈگری کالج کے لیکچراز ایک کلو میڑ کے فاصلے پر آ کر پیریڈ لینے لگے کالج کی بیرونی دیوار چھوٹی ہونے کی وجہ سے طالبات غیر محفوظ ہوئیں اوباش لڑکے دیوار جھانکنے لگے تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ دورہ ڈیرہ مراد جمالی کے موقع پر گورنمنٹ گرلز کالج ڈیرہ مراد جمالی کی الگ بلڈنگ نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کو متبادل بلڈنگ دینے کا حکم دیا تھا لیکن کو چھ روز کے اندر متبادل بلڈنگ تو ضرور مل گئی لیکن خواتین لیکچراز نہ ملنے کی وجہ سے مرد لیکچراز روازنہ گورنمنٹ بوائز کالج میں پیریڈ پڑھا کر دوبارہ ایک کلو میٹر کا فاصلہ طے کر موٹر سائیکل یا پیدل گرلزکالج آتے آتے پیریڈ ٹائم گزر جانے سے طالبات سخت پریشان ہو گئی ہیں جبکہ کالج کی بیرونی دیوار چھوٹی ہونے کی وجہ سے اوباش لڑکوں کے آنے سے طالبات سخت پریشان ہوگئی ہیں نصیرآباد کی سیاسی سماجی حلقوں نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ سے اپیل کی ہے کہ جب تک گورنمنٹ گرلز کالج کا مستقل اسٹاف آنے تک عارضی طور پر خواتین لیکچراز کی بھرتی اور بیرونی دیوار کو محفوظ بنانے کیلئے بھی حکم دیا جائے تاکہ طالبات بلا خوف خطر اپنی تعلیم کو جاری رکھ سکیں۔