سرگودھا ، انتہاء پسندوں کیساتھ روابط رکھنے والے مدارس کی فہرست تیار

منگل 10 فروری 2015 21:31

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء) قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے انتہاء پسندوں کیساتھ روابط رکھنے والے مدارس کی فہرست تیار کرلی ہے ذرائع کے مطابق ضرب عضب آپریشن شروع ہونے پر حکومت نے قانون نافذ کرنیوالے اداوں کو ایسے مدارس کی فہرستیں تیار کرنے کی ہدایت کی تھی جن کے انتہاء پسندوں سے روابط ہوں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں قائم ایسے مدارس کی فہرستیں مکمل کرلی ہیں جن کے تعلقات انتہاء پسند تنظیموں سے ہیں یا رہے ہیں یا تھے ان کی فہرستیں تیار کرکے وزارت داخلہ کو روانہ کردی گئی ہیں۔