پیازکی پنیری کو کھیت میں منتقل کرنے سے چنددن قبل پانی کی فراہمی کو روک دیا جائے ،ڈی ڈی او زراعت (توسیع ) عارفوالا

منگل 10 فروری 2015 22:20

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء ) محکمہ زراعت نے پیاز کی پنیری کو کھیت میں منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے ڈی ڈی او زراعت (توسیع ) عارفوالا چوہدری محمد اسلم نے اپنے دفتر میں کاشتکاروں کو ہدایات دیتے ہوئے بتایا کہ پیازکی پنیری کو کھیت میں منتقل کرنے سے چنددن قبل پانی کی فراہمی کو روک دیا جائے تاکہ نرسری سخت جان ہوجائے انہوں نے کہا کہ کاشتکار زمین کی تیاری کے لئے پہلے مٹی پلٹنے والا ہل چلا کر بعد میں دومرتبہ کلٹی ویٹر چلاکر زمین کو کھلا چھوڑ دیں کسی بھی مسلے کے بروقت حل کے لئے محکمہ زراعت یازرعی ماہرین سے رابطہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :