فیصل آباد، پولیس نے چار سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والااوباش شخص کوگرفتار کر لیا

منگل 10 فروری 2015 22:23

فیصل آباد، پولیس نے چار سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والااوباش شخص ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء) پولیس نے چار سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والااوباش شخص کوگرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد ڈاکٹر سہیل تاجک کی ہدایت پر ایس ایچ اوتھانہ سٹی جڑانوالہ نے پولیس پارٹی کے ہمراہ چھاپہ مار کر بستی عمرفاروق239گ ب کے رہائشی محمد یونس کی چار سالہ بیٹی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم محمد وقاص عرف کاشی ولد محمد اشرف قوم بھٹی سکنہ بلال پارک سٹی جڑانوالہ سے گرفتار کر کے مقدمہ نمبر112جرم 376/511تھانہ سٹی جڑانوالہ درج کر لیا گیا۔

بتایاگیاہے کہ گزشتہ روزمحمد یونس کی چار سالہ بچی (کنزہ) جو گلی میں کھیل رہی تھی کہ ملزم محمدوقاص اسے ورغلا کر قریبی فصل کماد میں لے گیا اور زیادتی کی کوشش کرنی چاہی، لیکن بچی کے شور مچانے پر ملزم فرار ہو گیا ،سی پی او فیصل آباد نے ایس ایچ اوسٹی جڑانوالہ کو ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا جس پر تھانہ سٹی جڑانوالہ پولیس نے ملزم کوبلال پارک سے گرفتارکر لیا ۔

(جاری ہے)

سی پی او فیصل آباد نے واضح کیا ہے کہ عورتوں پر تشدد اور زیادتی کرنے والے ملزمان کی معاشرہ کے اندر کو ئی جگہ نہیں اورایس ایچ اوتھانہ سٹی جڑانوالہ کو ہدایت کی ہے کہ مقدمہ کی تفتیش کو جلد از جلدمکمل کرنے کے بعد فائنل رپورٹ مرتب کریں تاکہ حقیقی گنہگار کو قرار واقعی سزا مل سکے ۔

متعلقہ عنوان :