وزیر اعلیٰ ایوان میں نہیں آسکتے تو ’ ’ سکائپ “ پر ہی شرکت کر لیا کریں‘خدیجہ عمر

منگل 10 فروری 2015 23:03

وزیر اعلیٰ ایوان میں نہیں آسکتے تو ’ ’ سکائپ “ پر ہی شرکت کر لیا کریں‘خدیجہ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن اراکین نے وزراء کی عدم حاضری پر شدید احتجاج کیا ۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ق) کی خاتون رکن اسمبلی خدیجہ عمر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے خود تو ایوان میں آنا نہیں ہوتا وہ ” سکائپ “ کے ذریعے ہی اجلاس میں شرکت کر لیا کریں ۔

(جاری ہے)

(ق) لیگ کے عامر سلطان چیمہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ویسے بھی آج کل ویڈیو لنک کے ذریعے کانفرنسز کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :