تیس روز کے اندر بلدیاتی الیکشن کرانے کیلئے تیار ہے تاہم ابھی الیکشن کمیشن کی تیاری باقی ہے،پنجاب حکومت
منگل 10 فروری 2015 23:27
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء ) پنجاب حکومت نے پنجاب اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ وہ تیس روز کے اندر بلدیاتی الیکشن کرانے کیلئے تیار ہے تاہم ابھی الیکشن کمیشن کی تیاری باقی ہے ۔ پنجاب اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اپوزیشن رکن ڈاکٹر وسیم اختر کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ رمضان صدیق بھٹی نے بتایا ہے کہ پنجاب حکومت بلدیاتی الیکشن کیلئے تیار ہے ، کچھ عرصہ قبل اس سے متعلق قانون سازی بھی کی گئی ہے اور حلقہ بندیوں سمیت الیکشن کمیشن کی ہر معاملے میں معاونت بھی کی جارہی ، جب الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول کا اعلان کر ے تو صوبائی حکومت 30دن میں بلدیاتی انتخابات کروانے کیلئے تیار ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی تھیں لیکن کچھ لوگوں کے عدالت میں جانے کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کو عدالت نے ختم کر دیا جس کے بعد اب حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن کا کام ہے اور جیسے ہی الیکشن کمیشن حلقہ بندیاں مکمل کرے گا تو ہم 30دن میں بلدیاتی انتخابات کروانے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں اور جہاں بھی الیکشن کمیشن کو ہماری مدد کی ضرورت ہوتی ہے ہم انہیں مکمل طور پر مدد فراہم کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
روانڈا منصوبہ: برطانوی پارلیمان میں تارکین وطن کی ملک بدری کا بل منظور
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
-
ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہئیں،شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
پاکستان، ایران دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کرنے پر متفق
-
آئی ایم ایف اسی ماہ قسط جاری کرسکتا ہے‘ کوئی پلان بی نہیں، وزیر خزانہ
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
نریندر مودی کے اپنی انتخابی مہم میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر کانگریس کی الیکشن کمیشن میں درخواست
-
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.