فاروق احمد بٹ کی ہلاکت نے بھارت کے بلند بانگ جمہوری دعووٴں کو کھوکھلا ثابت کردیا: اسلامک پولیٹکل پارٹی

’کشمیریوں کو طاقت کے بل پر دبانا بھارت کی غلط فہمی ہے،ترجمان

منگل 10 فروری 2015 23:29

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء) اسلامک پولیٹکل پارٹی (جے۔کے) کے ترجمان نے پلہالن میں نوجوان فاروق احمد بٹ کی ہلاکت پر شدیدرنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی فوجیوں کے جبرو تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور زخمی ہونے والے نوجوانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کی۔انہوں نے کہا کہ یہ بھارتی حکمرانوں کی غلط فہمی ہے کہ کشمیریوں کو طاقت اور بندوق کے بل پر دبایا جاسکتا ہے۔

اگر ایسا ہوتا تو کشمیریوں نے اب تک آزادی کی لڑائی چھوڑ دی ہوتی مگر حقیقت یہ ہے کہ امن پسند کشمیری عوام اپنے جائز حقوق کے لئے پرامن طریقے سے جدوجہد کر رہے ہیں اور بھارت اسے فوجی طاقت کے بل پر دبا کر معصوم لوگوں خاص کر نوجوانوں کو موت کے گھاٹ اتار رہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اب باغات محلہ پلہالن کے فاروق احمد بٹ کی ہلاکت نے آج ایک بار پھر بھارت کے بلند بانگ جمہوری دعووٴں کو کھوکھلا ثابت کردیا۔

(جاری ہے)

بھارتی حکمرانوں کو یہ بات ذہن نشین رکھنی چاہیئے کہ ایسی ہلاکتوں اور ہتھکنڈوں سے وہ غیرت مند کشمیریوں کو مرعوب نہیں کرسکتے نہ ہی ان کے حوصلے پست ہوگیں بلکہ اور زیادہ مضبوط ہوگیں۔ادھر ترجمان نے پارٹی چیئر مین اورسینئر ممبر حریت کانفرنس جموں کشمیر محمد یوسف نقاش کی تین دنوں سے مسلسل گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہاں جمہوریت اور قانون جیسی کوئی چیز نہیں بلکہ ہر طرف صرف پولیس راج قائم ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہم کسی بھی حالت میں اازادی کی جدوجہد کو جاری و ساری رکھیں گیں۔

متعلقہ عنوان :