فاسٹ باؤلر جنید خان نے زندگی کی نئی انگز کاآغازکردیا،

آبائی علاقے میں ہونیوالی دعوت ولیمہ میں روایتی کھانوں سے مہمانوں کی تواضح کی گئی، رشتہ داروں،عزیزوں اور دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

منگل 10 فروری 2015 23:36

فاسٹ باؤلر جنید خان نے زندگی کی نئی انگز کاآغازکردیا،

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء) فاسٹ باؤلر جنید خان نے زندگی کی نئی انگز کاآغاز کردیا، آبائی علاقے میں ہونیوالی دعوت ولیمہ میں روایتی کھانوں سے مہمانوں کی تواضح کی گئی۔صوابی میں تقریب ولیمہ میں رشتہ داروں،عزیزوں اور دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مہمانوں کی بڑی تعداد نے روایتی پختون کھانوں کا لطف اٹھایا، براؤن لباس زیب تن کیے جنید خان کہیں مہمانوں کی خاطر مدارت میں مصروف تھے ،تو کہیں میڈیا کے سوالوں کے جواب دیتے نظر آئے۔

جنید خان کی دعوت ولیمہ میں شریک مہمانوں نے کھانوں کی خوب تعریف کی اور کہا کہ جنید خان کی شادی پر بہت خوش ہیں۔صوابی کینواحی گاؤں متھرا ڈاگئے میں ہونے والی دعوت ولیمہ کی تقریب میں پرجوش نوجوانوں نے روایتی رقص کرکے محفل کو چار چاند لگادیئے۔