میرپور،تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے استقبال کی جھلکیاں

بدھ 11 فروری 2015 16:45

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروی 2015ء) تحریک انصاف آزادکشمیر کا صدر بننے کے بعد بیرسٹر سلطان محمود چوہدری جب میرپور شہر آئے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔#وائی کراس پر ہزاروں کی تعداد میں کارکن اپنے قائد کا استقبال کرنے کے لئے موجود تھے۔#استقبال کرنے والوں میں پی ٹی آئی کے نوجوانوں کی موٹرسائیکل سوار ریلی بھی بھرپور انداز میں موجود تھی۔

#وائی کراس سے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری جب قافلے کے ہمراہ شہر داخل ہوئے تو سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں اس قافلے میں موجود تھی۔#استقبالیہ قافلہ جب میرپور شہر میں داخل ہوا تو دونوں اطراف کی ٹریفک جام ہوگئی۔#جلوس کے ہمراہ گاڑیوں میں پی ٹی آئی کے مخصوص ترانے اونچی آواز میں بچ رہے تھے جس سے جلوس کا ماحول جذباتی ہوگیا۔

(جاری ہے)

#چوک شہیداں کے چاروں اطراف پی ٹی آئی کے جھنڈے آویزاں کیے گئے تھے جبکہ عمران خان اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی تصاویر والے پینا فلیکس بھی مختلف جگہوں پر بڑی تعداد میں لگائے گئے تھے۔

#تاریخ ساز استقبالیہ جلوس کے مناظر دیکھنے کیلئے لوگ اپنی چھتوں پر بڑی تعداد میں موجود تھے۔#’آئی آئی پی ٹی آئی‘،’نیا بنے گا کشمیر‘، ’عمران خان زندہ باد‘، ’بیرسٹر سلطان زندہ باد‘ کے نعروں سے فضا گونجتی رہی۔#ISFکے نوجوان استقبال کے سلسلہ میں انتہائی متحرک رہے۔#مسٹ یونیورسٹی کے سامنے ISFکے سٹوڈنٹس نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا مثالی استقبال کیا۔

#استقبالیہ جلوس چوک شہیداں میں پہنچ کر جلسہٴ عام کی شکل اختیار کرگیا۔ شرکاء کی تعداد ہزاروں میں پہنچ گئی۔#چوک شہیداں پہنچنے پر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمودچوہدری کا والہانہ اسقتبال کیا گیا۔اُن پر پھولوں کی برسات کی گئی۔#چوک شہیداں کے چاروں اطراف پلازوں اور دوکانوں کے باہر لوگوں نے کھڑے ہو کر تاریخی استقبال کے تاریخی مناظر دیکھے۔

#پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چوک شہیداں میں شرکاء سے خطاب کیا۔#میرپور کے مختلف سیکٹرز سمیت بن خرماں، کھاڑک، سنگوٹ، بھڑکیں، ایف ون، سی فور، ایف ٹو سے استقبالیہ جلوس چوک شہیداں پہنچے۔#پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر ظفر انور بھی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ہمراہ تھے۔#بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے تقریر کے دوران مجید کو مخاطب کرکے کہا کہ ”کیا پدی اور کیا پدی کا شوربا‘ ‘ جس پر نوجوانوں نے گو نواز گو کے زور دار نعرے لگائے۔#جلسے کے دوران اسٹیج پر پی ٹی آئی کے مخصوص ترانوں نے ماحول کو گرما دیا۔ #ظفر انور نے تقریر کے دوران کہا کہ ایک بال سے چار وکٹیں گرائیں گے۔

متعلقہ عنوان :