محاز استقلال جموں کشمیر کے زیر اہتمام شہید کشمیر محمد مقبول بٹ کی برسی عقید ت واحترام کیساتھ منائی گئی

بدھ 11 فروری 2015 16:45

ہٹیاں بالا /چناری (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروی 2015ء) محاز استقلال جموں کشمیر کے زیر اہتمام شہید کشمیر محمد مقبول بٹ کی برسی عقید ت واحترام کے ساتھ منائی گئی ،ہٹیاں بالا ،چناری ،گوجربانڈی کی مساجد میں شہید کشمیر کے ایصال ثواب کیلئے نماز فجر کے بعد قرآن خوانی کی گئی ،بعدازاں ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا میں شہید کشمیر کی برسی کے حوالے سے محاز کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد کیاگیا جسمیں محاز استقلال جموں کشمیر کے مرکزی ترجمان عباس نقوی کاشمیری ، معروف آذادی پسند رہنما محمد عارف کشمیر ی ،نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی رہنما فیض علی کشمیر ی نے کہا کہ شہید کشمیر محمد مقبول بٹ سید علی ہمدانی کی عظیم فکر کے وارث تھے ، مقبول بٹ شہید کی شہادت سرمایہ افتخار ہے ، مقبول بٹ شہیدکی جدوجہد لازوال قربانیوں کی داستان ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق امیدوار اسمبلی اسرار ہمدانی ،قاضی طارق شاکر، ظاہر ہمدانی ،عمر کاظمی ،زاہد عباسی ، محاز استقلال ضلع ہٹیاں بالا کے ناظم الامور ظہیر اقبال اعوان ،فیصل کشمیر ی ،راجہ اعتزاز احمد، شہداء نے اپنی جانوں کے نذرانے دے کر کشمیر کی طبقاتی تحریک کو نئی جان بخشی ، مقبول بٹ پہلے سے زیادہ پھیل چکا ہے حقیقی آزادی کی خواہش اس قدر مضبوط ہو چکی ہے کہ پاکستان اور ہندوستان دونوں پریشان ہیں آزادی کی جدوجہد ختم کرنے کے لیے غاصب ملک جبر کے کالے قوانین نافذ کررہے ہیں اورا نسانی حقوق سے متصادم آئین سازی کی جاری ہے ۔

جبر وتشدد ،کالے قوانین ،گرفتاریاں کشیریوں کو خودمختار کشمیر کی جدوجہد سے نہیں ہٹاپائیں گی ۔خودمختار کشمیر کے حصول کے لیے شہید کشمیر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے قربانیاں دیں گے۔پاکستان ،ہندوستان دونوں غاصب ہیں دونوں ممالک اپنی فوجیں کشمیر سے نکالیں ۔جلسہ عام کے اختتام پر شہید کشمیر مقبول بٹ اور دیگر شہدائے کشمیر کے بلندی درجات کے لیے اجتماعی فاتحہ خوانی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :