شرجیل میمن سے ملنے والے صحافیوں کاپی ایف یوجے سے کوئی تعلق نہیں،امین یوسف

بدھ 11 فروری 2015 16:56

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروی 2015ء) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ نے اس خبرسے اظہارلاتعلقی کیاہے جس میں صوبائی وزیراطلاعات سے پی ایف یوجے کے وفد کی ملاقات کاتاثردیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

پی ایف یوجے کے سیکریٹری جنرل امین یوسف نے اپنے بیان میں کہاہے کہ پی ایف یوجے کے کسی وفدیاعہدیدارنے صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن سے ملاتات نہیں کی اس حوالے سے ملنے والے صحافیوں کاپی ایف یوجے سے کوئی تعلق نہیں ہے ،امین یوسف نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری ،شریک چیئرمین آصف زرداری ااوروزیراعلی سندھ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ وزیراطلاعات کو اس بات کاپابندکریں کے وہ غیرنمائندہ افراد کومنتخب ظاہرکرنے سے گریزکریں کیونکہ اس سے صحافیوں میں اشتعال کی فضاء پیداکی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :