Live Updates

تحریک انصاف کے زیر اہتمام پرسوں نارووال میں جلسہ عام منعقد ہوگا

بدھ 11 فروری 2015 17:28

نارووال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروی 2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام پرسوں بروز جمعةالمبارک کو نارووال میں جلسہ عام ہو گا جس میں پی ٹی آئی کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی، جنرل سیکرٹری جہانگیر خان ترین، مرکزی رہنماء اسد عمر،پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز احمد چودھری،ابرارالحق اور دیگر قائدین خطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

جلسہ میں کئی مقامی سیاسی شخصیات پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گی اس سلسلہ میں پاکستان تحریک انصاف کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات