بھارت سے 200ہندو یاتری 15فروری کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئیں گے

بدھ 11 فروری 2015 18:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء ) بھارت سے 200ہندو یاتری کٹاس راج مندر چکوال میں شیوراتری کی تقریبات میں شرکت کے لیے سات روزہ دورہ پر 15فروری کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئیں گے جہاں مترکہ وقف املاک بورڈ کے اعلی افسران و مقامی ہندو رہنماء انکا استقبال کریں گے ہندو یاتری گورد اور ڈیرہ صاحب میں ایک روزہ قیام کے بعد 16فروری کو کٹاس راج مندر چکوال روانہ ہو جائیں گے جبکہ مورخہ 17فروری کو مرکزی تقریب ہوگی جہاں چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ مہمان خصوصی ہوں گے 18فروری کو یاتری لاہور آئیں گے اور یہاں 2روزہ قیام کے دوران کرشنامندر راوی روڈ میں اپنی پوجا پاٹ مکمل کرنے کے بعد 21فروری کو واپس اپنے وطن بھارت روانہ ہو جائیں گے بورڈ کے قائمقام سیکرٹری خالد علی نے بتایا کہ چیئر مین بورڈ محمد صدیق الفاروق کی واضح ہدایا ت کی روشنی میں یاتریوں کی سیکورٹی،رہائش ،میڈیکل سمیت دیگر تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :