بیلجیم، شدت پسندوں کو طویل قید کی سزائیں

بدھ 11 فروری 2015 22:33

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء)یورپی ملک بیلجیم کی ایک عدالت نے ایک دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھنے کے الزام میں متعدد افراد کو طویل قید کی سزائیں سنائی ہیں۔’شریعہ فار بیلجیم‘ نامی گروپ کے سربراہ کو بارہ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر استغاثہ نے چھیالیس مسلمانوں کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا لیکن ان میں سے صرف نو ہی عدالت میں پیش ہوئے۔ تفتیش کاروں کے مطابق دیگر ملزمان شام میں لڑائی کے دوران ہلاک ہو چکے ہیں۔ جنوری میں بھی بیلجیم کی پولیس نے ایک مبینہ اسلامی گروپ کے خلاف کارروائی کی تھی، جس کے دوران دو مشتبہ افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ تیرہ کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔