لاہور میں شوہر نے بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کر کے خود بھی کشی کر لی،

دھرمپورہ کے علاقہ میں رہائش پذیر وسیم اور بیوی یاسمین کے درمیان کسی بات پر جھگڑا چل رہا تھا واقعے کی اطلاع ملنے پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد مقتولین کی رہائشگاہ کے باہر جمع ہو گئی ، لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل ، شوہر وسیم کا ذہنی توازن درست نہیں تھا تاہم واقعے کے اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد پتہ چلیں گے ‘ پولیس حکام

بدھ 11 فروری 2015 23:30

لاہور میں شوہر نے بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کر کے خود بھی کشی کر لی،

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء) صوبائی دارلحکومت کے علاقہ دھرمپورہ میں شوہر نے بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کر کے خود بھی کشی کر لی، واقعے کی اطلاع ملنے پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد مقتولین کی رہائشگاہ کے باہر جمع ہو گئی ، پولیس نے دونوں لاشیں پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیں ۔ بتایا گیا ہے کہ دھرمپورہ کے علاقہ میں رہائش پذیر وسیم اور اسکی بیوی یاسمین کے درمیان کسی بات پر جھگڑا چل رہا تھا ۔

گزشتہ روز وسیم اور یاسمین دونوں کمرے میں موجود تھے جبکہ ان کی ڈیڑھ سالہ بچی دوسرے کمرے میں تھی ۔ اسی دوران میاں بیوی کے درمیان تلخ کلامی جاری تھی جس پر شوہر نے تعیش میں آکر تیز دھار آلے سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں بیوی یاسمین موقع سے ہی جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ شوہر وسیم نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خود بھی پھندے سے جھول کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا ۔

واقعے کا علم اہل علاقہ کی بڑی تعداد مقتولین کے گھر پہنچ گئی ۔ جبکہ پولیس اور فرانزک لیبارٹری کا عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد دونوں لاشیں پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر وسیم کا ذہنی توازن درست نہیں تھا تاہم واقعے کے اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد پتہ چلیں گے ۔

متعلقہ عنوان :