چینی وزیر خارجہ کی سرتاج عزیز سے ملاقات ،چینی صدر اسی سال پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے:وانگ ژی

جمعرات 12 فروری 2015 13:03

چینی وزیر خارجہ کی سرتاج عزیز سے ملاقات ،چینی صدر اسی سال پاکستان کا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12فروری2015ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور چینی وزیر خارجہ نے ملاقات کی جس دوران معاشی ترقی اور اقتصادی تعاون کے امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا،چینی وزیر خارجہ نے کہاہے کہ چین کے صدر ژی شنگ پنگ اسی سال پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتارج عزیز نے کہاہے کہ چین پاکستان کا بہترین دوست ہے ،دونوں ملکوں نے دہشت گردی کیخلاف متفق ہیں اور چین نے پاکستان کے دہشت گردی کیخلاف اقدامات کو سراہا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چینی وزیر خارجہ کے ساتھ تمام امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی،پاکستان بھارت سمیت تمام ممالک کے ساتھ امن کا خواہاں ہے۔ چینی وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہاکہ پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں ،چین پاکستان پر انتہائی اہمیت دیتاہے۔ان کا کہناتھاکہ پاکستان کی دہشت گرد ی کیخلاف جنگ میں چین پاکستان کیساتھ ہے او ر سرتاج عزیز سے ملاقات میں معاشی ترقی اور سلامتی کے امور پر تبادلہ اتفاق بھی کیا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ چین کے صدر جلد ہی پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے اور اسے سلسلے میں سرتاج عزیز سے بات چیت بھی ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :