کویتی شہریوں نے بھی پاکستانیوں کی طرح جینے کا مزہ چکھ لیا

جمعرات 12 فروری 2015 14:50

کویتی شہریوں نے بھی پاکستانیوں کی طرح جینے کا مزہ چکھ لیا

کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12فروری2015ء) بدھ کے روز بجلی کے طویل بریک ڈاﺅن کے باعث کویت کی تمام عمارتوں، ہسپتالوں، سڑکوں پر نصب ٹریفک سگنل اور ائیرپورٹ کی بجلی مکمل طور پر بند ہو گئی اور تقریباً سارا ملک ہی اندھیرے میں ڈوب گیا۔

(جاری ہے)

کویت کی وزارت پانی و بجلی کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں موجود 5 پاور پلانٹس میں سے ایک فنی خرابی کے باعث بند ہو گیا جس کے بعد بجلی کے نیٹ ورک کو بچانے کیلئے تمام پلانٹس کو بند کرنا پڑا اور پورا ملک اندھیرے میں ڈوب گیا۔

وزارت پانی و بجلی نے اپنے بیان میں کہا کہ خرابی کو جلد ہی ٹھیک کر لیا جائے گا اور بجلی بحال کر دی جائے گی تاہم اس سے متعلق کوئی بھی وقت دینے سے گریز کیا لیکن کئی گھنٹوں کے بریک ڈاﺅن کے بعد بالآخر بجلی بحال کر دی گئی اور شہریوں نے سکھ کاسانس لیا۔