جنوبی کوریا کی فضائیہ کے سربراہ کی بیٹی کو فضائی قوانین کی خلاف ورزی پر ایک سال قید کی سزا سنادی گئی

جمعرات 12 فروری 2015 16:41

جنوبی کوریا کی فضائیہ کے سربراہ کی بیٹی کو فضائی قوانین کی خلاف ورزی ..

سیئول(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروی 2015ء) جنوبی کوریا کی فضائیہ کے سربراہ کی بیٹی کو ایوی ایشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ایک سال سزائے قید سنادی گئی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی فضائیہ کے سربراہ شوتاپانگ کی بیٹی کیخلاف ہیتھرشو پر 5 دسمبر کو فضائی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جہاز کا رخ راستے سے واپس موڑنے بارے مقدمہ دائر کیا گیا تھا جس پر عدالت نے انہیں ایک سال قید کی سزا سنادی ہے۔ دریں اثناء ہیتھرشو نے بھی اپنے اس فعل پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے عدالت میں معافی نامہ جمع کروادیا ہے۔