صحافیوں کے حقوق کیلئے ملک گیر مہم کا آغاز کیا جائے،محمد جمیل

جمعرات 12 فروری 2015 17:11

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروی 2015ء)پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہا ہے کہ انکی جماعت صحافیوں کے حقوق کیلئے ملک گیر جدوجہد شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور پرنٹ اور الیکٹرک میڈیا سے منسلک صحافیوں کو انکا جائز مقام دلانے کیلئے باقاعدہ مہم کا آغاز کیا جائیگا، پارٹی کے ریجنل آفس میں منعقد ہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہااینکر پرسنزکے سوا میڈیا سے منسلک اراکین کی اکثریت بے شمار مسائل کا شکار ہے اور اضلا ع اورتحصیلوں کے نمائندگان توبدترین معاشی مشکلات سے بھی دوچار ہیں، میڈیا ہاوٴسز چوبیس گھنٹے کام لینے کے باوجودا ن صحافیوں کو اپنا ایمپلائی تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں اور ویج بورڈ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، ٹی وی چینلز اور اخباری اداروں کا کوئی میریٹ نہ ہونے کے باعث اس عظیم شعبہ میں بہت سی کالی بھیڑیں بھی گھس گئی ہیں اورمختلف مافیاز نے اپنے غیر قانونی کاروبار کو تحفظ دینے کیلئے ٹی وی چینلز اور اخبارات کی نمائندگی حاصل کررکھی ہے، صحافیوں کونہ تو کوئی تحفظ حاصل ہے نہ ہی انکے بیوی بچوں کو تعلیم ،صحت اور دیگر سہولیات میسر ہیں ،انہوں نے کہا ہم سمجھتے ہیں فیلڈ میں کام کرنیوالے پیشہ ورصحافی ملک کے مظلوم ترین طبقات میں شامل ہوگئے ہیں،سچ لکھنے کی پاداش میں درجنوں میڈیا اراکین کو موت کے گھاٹ اتارا جا چکا ہے،ان حالات میں ضروری ہے کہ صحافیوں کے حقوق کیلئے ملک گیر مہم کا آغاز کیا جائے اور میڈیا وٴسزپر دباوٴڈالا جائے کہ وہ اپنے نمائندگان کواعزازی کی بجائے ایمپلائی تسلیم کریں۔