اٹلی کے ڈرائیورز یورپ میں انتہائی لاپروا، یونانی لاپروا قرار،

سویڈش ڈرائیورز کو انتہائی ذمہ دار یورپین ڈرائیورز قرار دیا گیا،جرمنز کا دوسرا نمبر،سروے رپورٹ

جمعرات 12 فروری 2015 19:04

اٹلی کے ڈرائیورز یورپ میں انتہائی لاپروا، یونانی لاپروا قرار،

پیرس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2015ء) اٹلی،جو دنیا کو فراری دینے والا ملک ہے،نے یورپ کے انتہائی لاپروا ڈرائیورز پیدا کئے،یہ بات جمعرات کو ایک سروے میں سامنے آئی ہے جبکہ یونانی ڈرائیورز کو ساتھی یورپیوں کی جانب سے براعظم میں سب سے زیادہ بدتمیز قرار دیا گیا ہے۔فرنچ موٹروے آپریٹروینسی کی جانب سے جاری کئے گئے سروے میں 10ہزار یورپی باشندوں سے سوال کیا گیا،جن میں سے38فیصد نے اطالوی ڈرائیورز کو خطرناک قرار دیا،جبکہ اطالوی باشندوں میں 58فیصد کا یہ خیال ہے۔

سروے میں دوسرے نمبر پر یونان کا نمبر آتا ہے،20فیصد یا خیال ہے کہ یونانی ڈرائیورز انتہائی غیر ذمہ دار ہیں جبکہ 56فیصد یورپیو نے سروے میں اعتراف کیا ہے کہ بڑے پیمانے پر سڑک حادثات دوسرے ڈرائیورز کے ساتھ بدسلوکی جیسے واقعات کے باعث پیش آتے ہیں۔

(جاری ہے)

74فیصد یونانیوں کا کہنا ہے کہ اس رویے کے پیچھے جنوبی یورپین ملک کے ڈرائیوروں کی خراب ساکھ ہے۔

پیمانے کے دوسرے کنارے سویڈش ڈرائیورز کو انتہائی ذمہ دار یورپین ڈرائیورز قرار دیا گیا،37فیصد لوگوں نے ان کے حق میں جواب دیا،اس کے بعد جرمنز27فیصد اور برطانوی اور ڈچ ڈرائیورز کے درمیان11فیصد مثبت جواب کے ساتھ ٹائی رہا۔مارکیٹ ریسرچ کمپنی آئی پی ایس او ایس کے وینسی کی طرف سے کرائے گئے سروے میں بلجےئم،برطانیہ،فرانس،جرمنی، یونان،اٹلی،نیدرلینڈز،پولینڈ،سپین، سویڈن سمیت 10مختلف ممالک شامل تھے،ان سے ڈرائیونگ کی عادات کے بارے میں بھی سوالات کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :