پنجاب یونیورسٹی نے3امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

جمعرات 12 فروری 2015 19:27

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2015ء) پنجاب یونیورسٹی نے منیٰ احسان دختر وشمن احسان کوپولیٹیکل سائنس کے مضمون میں ان کے”جنوبی پنجاب میں طاقت کی سیاست کے تغیرات“ کے موضوع پر،نوشین یوسف دخترمحمد یوسف کوباٹنی کے مضمون میں ان کے”پاکستان کی کچھ گیسٹر یرائڈ(Gasteroid) پھپھوندیوں کی درجہ بندی ، تنوع اور نسلی ارتقاء“کے موضوع پر اورعائشہ امتیاز دخترامتیاز احمد کوبائیولوجیکل سائنسز کے مضمون میں ان کے”شدید بہرے پن کا جینیاتی مطالعہ“کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :