موجودہ حکومت اشرافیہ کو نوازنے میں لگی ہوئی ہے جبکہ مزدور ، کسان اور سرکاری ملازمین کامعاشی قتل کررہی ہے‘شبیر سیال

جمعرات 12 فروری 2015 21:19

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹر ی شبیرسیال نے ایپکا کے ملازمین کے ساتھ مکمل اظہا ر یکجہتی کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ان کے جائز مطالبات تسلیم کر کے ان پر فوری عمل کرے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت اشرافیہ کو نوازنے میں لگی ہوئی ہے جبکہ مزدور ، کسان اور سرکاری ملازمین کامعاشی قتل کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

شاید حکومت مزدور ، کسان اور کمزور طبقے کو ریلیف دینا اسکے ایجنڈے میں شامل ہی نہیں، مہنگائی آسمانوں سے باتیں کررہی ہے۔ موجودہ حکومت کے دور میں کمزور طبقہ پس کے رہ گیا ہے ،بجلی اور گیس کے بحران نے عام آدمی کو سخت پریشان کیا ہوا ہے۔تیل کی قیمتیں کم ترین سطح پر آنے کے باوجود بجلی اور گیس کی قیمتیں حکومت جان بوجھ کر کم نہیں کررہی ، حکومت اپنی ساری عیاشیوں کا بوجھ کمزور طبقے پر ڈال دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے غریب عوام کو ہر محاذپر ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ۔مزدور کسان اور کمزور طبقے کے جب تک مسائل حل نہیں ہوتے اس وقت تک ملک ترقی و خوشحالی کی راہ میں گامزن نہیں ہو سکتا۔

متعلقہ عنوان :