پنجاب کے نو تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات2 مارچ سے شروع ہونگے

جمعرات 12 فروری 2015 21:36

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2015ء ) پنجاب کے نو تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات2 مارچ سے شروع ہو ں گے ۔امتحانات میں کل 22لاکھ67ہزار354امیدوار شرکت کریں گے۔ امیدواران کی سہولت کے لیے پنجاب کے تمام بورڈز میں مجموعی طور پر 3948امتحانی مراکز قائم کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

بتایا گیاہے کہ لاہوربورڈ کے زیر اہتمام امتحان میں4لاکھ52ہزار133 ، گوجرانوالہ4لاکھ30ہزار910، ڈی جی خان1لاکھ44ہزار739،ملتان بورڈ کے زیر اہتمام امتحان میں2 لاکھ5ہزار766،سرگودھا1لاکھ80ہزار997،فیصل آباد3لاکھ13ہزار 566، بہاولپور 1لاکھ 55ہزار 338،راولپنڈی2لاکھ48ہزار75جبکہ ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام ہونیوالے امتحان میں کل 1لاکھ35ہزار830امیدوار شرکت کر یں گے۔

اس سلسلہ میں ڈیٹ شیٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :