مہران یونیورسٹی کے طلبہ جتنے اہل اور باصلاحیت ہیں ان کو ان کے تعلیمی معیار کے مطابق اداروں میں روزگار کے مواقع فراہم کئے جانے چاہئیں،ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی

جمعرات 12 فروری 2015 21:57

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2015ء)مہران یونیورسٹی میں انسٹیٹیوٹ آف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرونکس انجنئیرنگ (IEEE) حیدرآباد سینٹر کے آفس کا افتتاح IEEEپاکستان کے صدر انجینئر محسن ایم سید اور IEEEحیدرآباد کے چیئرمین اور مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹڑ محمد اسلم عقیلی نے کیا۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب سے خطاب میں مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے کہا کہ مہران یونیورسٹی کے طلبہ جتنے اہل اور باصلاحیت ہیں ان کو ان کے تعلیمی معیار کے مطابق اداروں میں روزگار کے مواقع فراہم کئے جانے چاہئیں، IEEEحیدرآباد کی آفیس کا مہران یونیورسٹی میں قیام ایک مثبت قدم ہے، IEEE پاکستان کے صدر انجنئیر محسن ایم سید نے کہا کہ مہران یونیورسٹی کے طلبہ محنتی ذہین اور ہوشیار ہیں ․ IEEEکے حوالہ سے وقتاََ با وقتاََ ان کی جانب سے کی جانے والی سرگرمیاں میڈیا میں رپورٹ ہوتی رہتی ہیں جن کو دیکھ کر اندازا ہوتا ہے کہ الیکٹریکل اور الیکٹرانکس شعبوں کے طلبہ سرگرم ہیں اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل الیکٹرانکس اینڈ کمپیوٹر سسٹم انجنئیرنگ پروفیسر ڈاکٹر بھوانی شنکر چودھری ، مہران یونیورسٹی الیکٹریکل شعبہ کے چیئرمینپروفیسر ڈاکٹر عبدالستار لاڑک و دیگر نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔