ایم سی اے پشاور اور یاسر شاہ اکیڈمی کے مابین سیریز (آج) سے شروع ہوگا

جمعرات 12 فروری 2015 23:40

ایم سی اے پشاور اور یاسر شاہ اکیڈمی کے مابین سیریز (آج) سے شروع ہوگا

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2015ء) ملک کرکٹ اکیڈمی پشاور اور یاسر شاہ اکیڈمی صوابی کے مابین تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج صوابی میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ملک کرکٹ اکیڈمی کے ایم ڈی و سینئر نائب صدر پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن ملک فرمان کے مطابق ملک کرکٹ اکیڈمی پشاور یاسر شاہ اکیڈمی صوابی کے مابین تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج 13 فروری کو صوابی گراؤنڈ پر منعقد ہوگا جس کیلئے ایم سی اے نے اپنے ٹیم کااعلان کردیا ٹیم کپتان شفیق الله ، نائب کپتان نواز احمد ، دیگر کھلاڑیوں میں محب ، وحید ، ساجد ، روایت ، عابد، ہدایت ، نجات ، مسلم ، فہد شاہ ، شاہد اور خرم شامل ہیں کوچ حشمت شاہ جبکہ منیجر ملک فرمان ہونگے۔

جبکہ یاسر شاہ اکیڈمی میں تجمل خان کپتان ،عدنان ، محمد ابراہیم ،عمران، عبدالله،حسیب،عمر ، کاشف ، افتاب اور سلمان شامل ہیں ۔ صدیق خا ن منیجر ارشد خان کوچ ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :