مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج کے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ایک لیفٹیننٹ کرنل اور ایک میجر ہلاک

جمعرات 12 فروری 2015 23:40

سرینگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2015ء) مقبوضہ کشمیرکے ضلع بانڈی پورہ میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے بھارتی فوج کاایک لیفٹیننٹ کرنل اور ایک میجر ہلاک ہو گئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کے ایک ترجمان نے بتایا میڈیا کے نمائندوں کو بتایا ہے کہ ضل کے علاقے صفاپورہ کے ایک پہاڑپر آرمی ایوایشن بیس مانس بل کا Dhruvہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہو گیا جس سے بھارتی فوج کاایک لیفٹیننٹ کرنل گولاٹھی اور کو پائلٹ میجر طاہر خان ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ادھرضلع پونچھ میں بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے ایک اہلکار ویر سنگھ نے اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر خودکشی کی کوشش کی۔تاہم اسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔دریں اثناء گلمرگ میں عالمی شہرت یافتہ سیاحتی مقام Trahjanپاس میں ایک برف کاتودہ گرنے سے 28سالہ ٹورسٹ گائیڈ بشیر احمد بخشی جاں بحق اور تین افرادپھنس گئے ۔گلمرگ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ انوار الحق نے کہاہے کہ تودہ گرنے سے ایک شخص ساڑھے چھ فٹ نیچے برف میں دھنس گیا جسے فوری طورپر ایک ہیلی کاپٹر کی مدد سے باہر نکالاگیا تاہم وہ دم توڑ چکا تھا جبکہ باقی تین افراد محفوظ رہے ۔

متعلقہ عنوان :