ترقیابیوں کے منتظر اعلیٰ افسران کی فائلیں فوری طور پر حکومت کو بھجوائی جائیں ‘ ایڈیشنل آئی جی سردار فہیم کی ہدایت

جمعہ 13 فروری 2015 14:26

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروی 2015ء) پولیس فورس میں ایک عرصہ سے رکی ہوئی ترقیابیوں کے حوالہ سے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس سردار فہیم عباسی نے اہم اجلاس میں ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترقیابیوں کے منتظر اعلیٰ افسران کی فائلیں فوری طور پر حکومت کو بھجوائی جائیں ۔

(جاری ہے)

اور دیگر آفیسران کیلئے فائلیں یکسو کرکے فوری طور پر آفیسرز کی ترقیابیوں کے احکامات جاری کئے جائیں اگلے چند روز میں 2ایس پی 3ڈی ایس پی 9انسپکٹر 10سب انسپکٹر اے ایس آئی اور ہیڈ کانسٹیبل ترقیب ہونے کی امید ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ ان تمام آفیسران کی فائلیں ایک عرصہ سے سی پی او کے سرد خانوں میں دبی ہوئی تھیں دیگر اخبارات کے علاوہ ، روز نامہ کشمیر آبزور میں شائع ہونے والی ایوان صدر کے سیکورٹی گارڈ کی سب انسپکٹر کی دو سال سے محرومی کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے ایڈیشنل انسپکٹر جنر ل پولیس سرار فہیم عباسی نے انہی روایات اور ملازمین دوستی کو برقرار رکھتے ہوئے سی پی او کے ذمہ داران کا اجلاس طلب کر کے فائلوں کو پہئے لگا دئے ہیں اگلے چند روز میں ڈی ایس پی صاحبان ، انسپکٹران ، سب انسپکٹران ، اسسٹنٹ سب انسپکٹران اور ہیڈ کانسٹیبلز کی پوسٹوں پر ترقیابیاں متوقع ہیں یاد رہے یہ آفیسران کئی کئی سالوں سے ترقیابیوں کے منتظر تھے اور پچھلے دو دو سال خالی پڑی ہوئی آسامیوں پر سی پی او کے سرد خانے کے باعث ترقیابیاں ممکن نہیں ہو رہی ہیں دارلحکومت کے سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں نے اس اجلاس اور ہدایات پر سردار فہیم عباسی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی برئی روایات اور انٹرنیشنل نئے تجربات کو برقرار رکتھے ہوئے پولیس فورس کے اندر پھیلی ہوئی مایوسی ختم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے