سینئر صحافی دلپذیر عباسی عارضہ قلب کے باعث سی ایم ایچ داخل‘صحافیوں سمیت مختلف شخصیات نے ہسپتال جا کر عیادت کی

جمعہ 13 فروری 2015 14:27

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروی 2015ء)سینئر صحافی‘ سرپرست اعلیٰ مرکزی ایوان صحافت سرار دلپذیر عباسی دل کی تکلیف ہونے پر سی ایم ایچ داخل،صحافیوں سمیت مختلف شخصیات نے ہسپتال جا کر عیادت کی۔دلپذیر عباسی روبصحت ہونا شروع ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق سردار دلپذیر سباسی کی طبعیت اچانک بگڑنا شروع ہو گئی جس پر انہیں ڈاکٹر وقار حیدر کے پاس لے جایا گیا انہوں نے چیک اپ کے بعد سی ایم ایچ کے وارڈ سی سی یو میں داخل کرادیا۔

(جاری ہے)

خبر ملتے ہی عیادت کرنیوالے صحافیوں کا تانتا بندھ گیا۔چیف ایڈیٹر جموں وکشمیر عامر محبوب نے ٹیلی فون کر کے خیریت دریافت کی۔ڈاکٹر شہلا وقار صدر مرکزی ایوان صحافت سہیل مغل،صحافیوں ذوالفقار بٹ، راجہ شجاعت،عتیق گردیزی،اخلاق کاشر، غلام رضا کاظمی، سید اذکار نقوی، روزنامہ ہمقدم کے سٹاف شان حمید، امتیاز میر اور دیگر نے سی ایم ایچ جا کر دلپذیر عباس کی عیادت کی اور جلد صحت یابی کی دعا کی اب دلپذیر عباسی روبصحت ہورہے ہیں۔