نواز شریف، اشرف غنی، شیخ حسینہ اور سری لنکن صدر سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ورلڈ کپ بارے نیک تمناوٴں کااظہار کیا، ورلڈ کپ میں سارک کے پانچ رکن ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہیں، خطے میں کرکٹ عوام کو آپس میں جوڑتا ہے، سارک ممالک کے کھلاڑی جوش سے کھیل کر اعزازات جیتیں گے‘بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ٹوئٹر پیغام

جمعہ 13 فروری 2015 16:31

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروی 2015ء ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے نواز شریف، اشرف غنی، شیخ حسینہ اور سری لنکن صدر سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے کرکٹ ورلڈ کپ کے حوالے سے نیک تمناوٴں کااظہار کیا ہے ۔جمعہ کواپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف کے علاوہ افغان صدر اشرف غنی، بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ اور سری لنکن صدر سے بھی بات کی اور انھیں کرکٹ ورلڈ کپ کے حوالے اپنی نیک تمنائیں پہنچائی ہیں۔

(جاری ہے)

مودی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس ورلڈ کپ میں سارک کے پانچ رکن ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہیں اور اس خطے میں کرکٹ کا کھیل عوام کو آپس میں جوڑتا ہے اور خیرسگالی کا پیغام لاتا ہے۔انھوں نے امید ظاہر کی ہے کہ سارک ممالک کے کھلاڑی پورے جوش سے کھیلیں گے اور اعزازات جیتیں گے۔خیال رہے کہ نریندر مودی نے ایک ایسے موقع پر نواز شریف کو فون کیا جب ایک دن قبل ہی روز امریکی صدر نے بھی پاکستانی وزیراعظم سے فون پر بات کی تھی۔