نہال ہاشمی کے بعد سلیم ضیاء سندھ سے تعلق کے باوجود پنجاب سے ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب

جمعہ 13 فروری 2015 16:36

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروی 2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی حکومت کی کارکردگی میری توقعات سے کم ہیں ، جتنی مجھے امید تھی اتنی رفتار سے کام نہیں ہورہا‘ شاید اس کی ایک وجہ ہمارا پہلی بار حکومت میں آنا بھی ہے تاہم اس کے باوجود کئی بار حکومتوں میں آنے والی جماعتوں (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی حکومتوں کے مقابلے میں ہماری حکومت کی کارکردگی کہیں بہتر ہے ‘ پنجاب اور سندھ میں دونوں جماعتوں کی 6,6 بار باریاں لینے کے باوجود ان کی کارکردگی صفر ہے ، میرا صوبے کے عوام سے وعدہ ہے کہ ایک سال کے اندر کے پی کے سب سے بہتر صوبہ ہوگا، سینیٹ کے لیے ہم میرٹ پر امیدواروں کا چناؤ کررہے ہیں‘ پاک چین اقتصادی راہداری کا روٹ تبدیل کیا گیا تو احتجاج کیاجائے گا،چھوٹے صوبوں کو ان کے حقوق نہیں دیئے جارہے ، اصل تبدیلی بلدیاتی انتخابات کے بعد آئے گی ۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو خیبرپختونخوا ریڈیو پر عوام سے براہ راست خطاب اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان دن ساڑھے بارہ بجے خیبرپختونخوا ریڈیو کے پروگرام میں شرکت کی ، عوام کے سوالات کا جواب دیا ، ان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ، ریڈیو پر عوام سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک امن قائم نہیں ہوگا ، خوشحالی نہیں آئے گی ، قبائلی علاقوں کی بدقسمتی ہے کہ وہاں جنگ جاری ہے ۔

قبائلی علاقوں میں جاری جنگ کا اثرخیبرپختونخوا پر آتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت سے پہلے محکمہ پولیس کا برا حال تھا ۔جب تک لوگوں کی جان ومال محفوظ نہ ہوں ترقی ممکن نہیں ، خیبرپختونخوا پولیس کانظام دیگر صوبوں سے بہتر کردیا ، محکمہ پولیس میں مزید اصلاحات کے لیے کوششیں کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں اور سکولوں کا نظام کچھ بہتر ہوا لیکن ایسا نہیں جیسا ہم چاہتے ہیں ۔

ہماری کوشش ہے کہ صوبے سے کرپشن کا خاتمہ کریں ، انشاء اللہ نیا خیبرپختونخوا بنا کر دکھائیں گے ۔ اصل تبدیلی بلدیاتی انتخابات سے آئے گی ، چاہتے ہیں کہ سکول اور بی ایچ یوزکا نظام گاؤں کے لوگ چلائیں ، ڈپٹی کمشنرزکو بھی ریڈیو پر لوگوں سے مخاطب ہوناچاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا روٹ تبدیل کیا گیا تو احتجاج کریں گے ۔

پاک چین راہداری کا روٹ کاشغرسے گوادرہی ہونا چاہیے ۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پورے صوبے سے کالیں آئیں،لوگوں نے مختلف تجاویز دیں ، تحریک انصاف پہلی دفعہ حکومت میں آئی ہے ، جس کی وجہ سے کارکردگی کی رفتار توقع سے کم ہے ۔بلدیاتی انتخابات کے بعد عام آدمی کو فرق نظر آئے گا۔(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی سندھ اور پنجاب میں 6,6دفعہ حکومت میں آکر بھی کچھ نہ کرسکی ،تاہم عوام سے وعدہ ہے کہ ایک سال میں خیبرپختونخوا سب سے بہتر صوبہ ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخو اکے لوگوں کو گیس اور پانی کے حوالے سے پورے حقوق نہیں دیئے جارہے ، چھوٹے صوبوں کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے ،موجودہ سسٹم میں تبدیلی کی کوئی امید نہ رکھیں ، سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کے چناؤ میں تحریک انصاف کاکردار سب کے سامنے ہے ،صرف تحریک انصاف نہیں پڑھے لکھے لوگوں کو سینیٹ ٹکٹ دیئے ۔

متعلقہ عنوان :