عدل و انصاف کے بغیر معاشرہ پرامن نہیں رہ سکتا‘علامہ منیر احمد وقار

جمعہ 13 فروری 2015 17:31

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروی 2015ء)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے رہنما علامہ منیر احمد وقار نے کہا ہے کہ عدل و انصاف کے بغیر معاشرہ پرامن نہیں رہ سکتا،پاکستان معدنیات سے مالا مال سرزمین ہے اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو دنیا بھر میں منفرد مقام اور وسائل سے نوازا ہے پاکستان عالم اسلام کا رہنما ملک ہے ہمیں اپنے اعمال اور معاملات کو ٹھیک کرکے اسلام کی سربلندی کیلئے کام کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے بعد میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ عدل و انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ عوام انصاف کے حصول کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں کئی سالوں سے لوگوں کے مقدمات التواء کا شکار ہیں کئی نسلیں انصاف کے حصول قبروں میں چلی جاتی ہیں۔ اگر عدل و انصاف کا نظام قائم ہو جائے توملک کی ترقی اور معاشرے کی کامیابی یقینی ہے مملکت خدادا پاکستان قدرت کی ایک نعمت سے کم نہیں ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔ پاکستان کو محفوظ بنانے کیلئے فوج اور حکومت کے تمام اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں اور ملک کی بقاء اور تحفظ کیلئے اپنا تن دھن من قربان کردینگے۔