کوئٹہ میں بجلی بندش کاشیڈول

جمعہ 13 فروری 2015 17:48

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروی 2015ء) الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں 14فروری کو سریاب گرڈسٹیشن کے اولڈلیاقت بازار،جان محمداورسٹی گرڈکے ملک پلانٹ فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندہوگی ۔

(جاری ہے)

15فروری (بروزاتوار) شیخ ماندہ گرڈکے ایف سی، خروٹ آباد،کچلاکII، چشمہ، نوحصار، عمراورریگی فیڈروں نیزسریاب گرڈکے جائنٹ روڈاور سٹی گرڈ کے سورج گنج بازارفیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک جبکہ اِسی روز سٹی گرڈکے سٹیڈیم فیڈرسے دوپہر2بجے سے شام5بجے تک اورشیخ ماندہ گرڈکے ائیرپورٹ، واسا، پی اے ایف، ویسٹرن بائی پاس،کچلاکI، سی ٹی ایس،کڈنی اوراغبرگ فیڈروں سے دوپہر2بجے سے شام6بجے تک بجلی بندرہے گی ۔

علاوہ ازیں 16فروری کوانڈسٹریل گرڈکے اولڈاورنیومیاں غنڈی فیڈروں سے صبح9بجے سے ایک بجے تک۔مری آبادگرڈکے لیاقت بازار، سٹی گرڈ کے عالم خان ،سمنگلی اور سریاب گرڈکے ہزارہ ٹاؤن فیڈروں سے صبح11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے معذرت کی گئی ہے۔