یوکرائن میں فوری سیز فائر کے خواہاں ہیں ، روس

جمعہ 13 فروری 2015 19:35

ماسکو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء) روس نے کہا ہے کہ یوکرائن میں فوری سیز فائر کے خواہاں ہیں ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ترجمان دمتری بسکوف نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ روس یوکرائن میں فوری جنگ بندی کا خواہاں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیز فائر میں مشکلات کے باعث باغیوں کے ساتھ پندرہ فروری تک مذاکرات میں پیش رفت کا ا مکان ہے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت باغیوں کے تمام مطالبات سننے اور پھر اس پر عملدرآمد کے لئے بھرپور طریقے سے کوشش کریگی

متعلقہ عنوان :