سینیٹ فنکنشل کمیٹی برائے حکومتی یقین دھانیوں ککا سیکٹر I-16اسلام آباد میں رہائیشیوں کو سوئی گیس فراہمی میں تاخیر پر شدید برہمی کا اظہار ، ایک ماہ کے اندر گیس فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت

جمعہ 13 فروری 2015 22:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء) سینیٹ فنکنشل کمیٹی برائے حکومتی یقین دھانیوں نے سیکٹر I-16اسلام آباد میں رہائیشیوں کو سوئی گیس فراہمی میں تاخیر پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکموں کے ٹال مٹول کی وجہ سے سوئی گیس فراہمی میں ناکامی افسران کی نالائقی ہے کمیٹی کے ہر اجلاس میں ایک نئی کہانی کر کے وقت ضائع کیا جاتا ہے ، سی ڈی اے ناجائز قابضین سے سرکاری زمین واگزار کر اکر سوئی گیس فراہمی کیلئے محکمہ کو ڈیمانڈ نوٹس کی رقم ادا کرے جبکہ کمیٹی نے ایک ماہ کے اندر گیس فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑنے کمیٹی کو اگاہ کیا کہ پمز اور پولی کلینک ہسپتالوں میں مریضو کا شدید دباو ہے ۔

ہسپتالوں میں مریضوں کی سہولیات میں اضافہ کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اسلام آباد اور گردو نواح میں نئے ہسپتال بنانے چاہیے تاہم ارجنٹینا پارک کو پولی کلینک ہسپتال میں شامل کرنے کیلئے کابینہ کے اگلے اجلاس میں فیصلہ کیا جائیگا،کمیٹی کے اجلاس میں جی ایم آئیسکو خالد نزیر نے انکشاف کیا کہ سیکٹر i-16سے واپڈا کے 6 مزید ٹرانسفارمر اور 4سیس ایچ ڈی کنڈکٹر چوری ہو گئے ہیں اور کمیٹی سے درخواست کی کہ سیکٹر کے اندرونی اور بیرونی راستوں کو ٹرکوں کیلئے بند کرنے کی ہدایت دی جائے ۔

(جاری ہے)

کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو سینیٹر سید غنی کی سربراہی میں پارلیمینٹ ہاؤس میں منعقد ہوا جلاس میں اراکین کمیٹی کے علاوہ وزیر مملکت برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ،آئیسکو، سی ڈی اے سوئی ناردرن، آئی سی ٹی پولی کلینک اور پمز کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی اجلاس میں سیکٹرI-16میں گیس کی عدم فراہمی سے متعلق سوئی ناردرن کے جنرل میجنر اور سی ڈی اے کے ڈائریکٹر تاخیر کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالتے رہے ، سی ڈی اے کا موقف تھا کہ سوئی گیس والوں نے ڈیمانڈ نوٹس نہیں بھیجا اور سوئی گیس کے افسران کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے کو با ر بار یقین دہانی کرائی گئی ۔

ڈائریکٹر سی ڈی اے حمزہ شفقات نے یقین دہانی کرائے پندرہ دنوں کے اندر قابضین سے زمین چھڑا لی جائیگی ۔ جی ایم سوئی ناردن چوہدری اعجاز نے یقین دلایا کہ ڈیمانڈ نوٹس کی ادائیگی کے بعد 2دنوں میں گیس لائن بچھا دی جائیگی ۔ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ آئی سی ٹی مشتاق نے ڈسٹرکٹ ہسپتال ترلائی کے بارے میں آگاہ کیا کہ سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کے ساتھ تین اجلاسوں میں سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کے اعتراضات دور کر دیے گئے ہیں اور سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ ہسپتال کیلئے 2ملین ڈالر دینے پر رضا مند ہو گیا ہے ۔

چیئر مین کمیٹی سینیٹر سعید غنی نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کے ہر اجلاس میں ٹرانسفارمر چوری سے آگاہ کیا جاتا ہے جو آئیسکو کی نااہلی ہے اور کیا محکمہ کی ملی بھگت سے ٹرانسفارمر چوری ہو رہے ہیں ان کا سد باب کیوں نہیں ہو رہا۔ اے آئی جی سلطان احمد تیموری نے کہا کہ سیکٹر I-16کی پولیس چوکی کو تھانے کا درجہ دے کر 56ملازم اور ایس ایچ او تعینات کر دیا گیا ہے ۔ تھانے کی عمارت کا ٹینڈر ابھی تک جاری نہیں ہوا ۔ ممبر انجنئرنگ سی ڈی اے شاہد سہیل نے آگاہ کیا کہ تھانے کی عمارت کا ٹینڈر مارچ میں جاری کر دیا جائیگا۔ سیکٹر میں پانی سپلائی کیلئے 90فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :