یونیورسٹی آف ملاکنڈ نے بی اے /بی ایس سی ریگولر اور پرائیویٹ امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں۔

جمعہ 13 فروری 2015 22:28

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء)یونیورسٹی آف ملاکنڈ نے مئی 2015کے دوسرے ہفتے میں منعقد ہونے والے بی اے /بی ایس سی پارٹ I اور پارٹ II امتحانات کیلئے ریگولر اور پرائیویٹ امیدواروں سے مقررہ امتحانی فارموں پر درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مذکورہ امتحانات کیلئے امتحانی فیس اور داخلہ فارم نارمل فیس کے ساتھ 10مارچ ، 100روپے لیٹ فیس کے ساتھ 17مارچ ، دگنی فیس کے ساتھ 24مارچ اور تین گنا فیس کے ساتھ 31مارچ 2015تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔اس امر کا اعلان یونیورسٹی آف ملاکنڈ کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا