پنجاب یونیورسٹی کے مقتول سکیورٹی گارڈ کے بھائی نے سابق آر او ون کے خلاف کارروائی کی درخواست دے دی

جمعہ 13 فروری 2015 23:50

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء) پنجاب یونیورسٹی کے مقتول سکیورٹی گارڈمحمد عمران کے بھائی رمضان نے وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران کو سابق آر او 1 جاوید سمیع کے خلاف محکمانہ کارروائی کی درخواست دے دی ہے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر کو حوالہ نمبر 1782/11-2-15 کے تحت دی جانے والی درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ جاوید سمیع نے مل کر عمران کو ذاتی رنجش کی بناء پر پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر موٹر سائیکل چوری کے الزام میں بغیر ڈیپارٹمنٹل انکوائری عمل میں لائے تھانہ مسلم ٹاون کی پولیس کے حوالے کر دیا جہاں تشدد سے اس کی موت واقع ہوئی حالانکہ موٹر سائیکل سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ سے چوری ہوئی تھی جہاں عمران ولد منیر سکیورٹی گارڈ تھا۔

درخواست گزار نے کہا ہے کہ پولیس انکوائری میں سارے معاملات ثابت ہو چکے ہیں کہ عمران بے قصور تھا اور اس کی موت تشدد کی وجہ سے ہوئی پولیس اپنی تفتیش میں جاوید سمیع کو گنہگار لکھ چکی ہے۔ انہوں نے وائس چانسلر سے اپیل کی ہے کہ جاوید سمیع کو فوراََ معطل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :