عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کیلئے حکومت کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو ختم کرنا ہو گا ،بجلی کی پیداوار کو بڑھانا ہو گا ‘ثمینہ خالد گھرکی

جمعہ 13 فروری 2015 00:01

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لئے حکومت کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو ختم کرنا ہو گا ،اپنے اعلان کے مطابق بجلی کی پیداوار کو بڑھانا ہو گا صنعتوں کو بجلی اور گیس کی فراہمی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے ہوں گے لوگوں کو بے روز گار ہونے سے بچانا ہو گا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آپٹما کا سوال درست ہے کہ جب عوام کو سی این جی بھی نہیں دی جا رہی ہے موسم بھی خوشگوار ہے شدید سردی بھی نہیں ہے تو پھر بھی گیس کیوں نایاب ہے اور سستی بجلی تو دور ھکومت تو اپنے اعلان کے مطابق بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہی ختم نہیں کر پائی ہے ۔ثمینہ خالد گھرکی کا کہنا تھا کہ حکومت کو ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر کام تیزی سے شروع کرنا ہو گا اس منصوبے کی جلد تکمیل سے گیس کا بحرام ختم ہو جائے گا اور عوام کو سکھ کا سانس ملے گا۔

متعلقہ عنوان :