ریڈیو معاشرے کی اصلاح میں نہایت اہم کردار ادا کررہا ہے، ریڈیو عوام کو معلوماتی اور تفریحی پروگرامزسے لطف اندوز کرنے میں نمایاں کردار ادا کررہا ہے ، ریڈیو تمام سماجی اور تعلیمی اداروں سے بڑھ کر قومی خدمت میں مصروف عمل ہے، اوپن یونیورسٹی میڈیا بیسڈ یونیورسٹی ہے ہمارے طلبہ ملک کے کونے کونے میں رہتے ہیں اور ہمارا منشور "تعلیم لوگوں کی دہلیز پر"ہے جس کے لئے ہم ملٹی میڈیا کا بھر پور استعمال کررہے ہیں ، اوپن یونیورسٹی ملٹی میڈیا کی مددسے ملک سے ناخواندگی کے خاتمے کے ایک بڑے چیلنج کا دلیری کے ساتھ مقابلہ کررہی ہے،
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشنل ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام ”یوتھ اینڈ ریڈیو“مباحثہ سے ڈاکٹر شاہد صدیقی سمیت دیگر کا خطاب ، نامور براڈکاسٹرز اور اساتذہ نے تعلیم کے فروغ میں ریڈیو کے کردار کو سراہا
جمعہ 13 فروری 2015 00:03
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشنل ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام ”یوتھ اینڈ ریڈیو“کے مباحثے میں شریک ملک کے نامور براڈکاسٹرز اور مقامی یونیورسیز کے سینئر اساتذہ نے تعلیم کے فروغ میں ریڈیو کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریڈیو معاشرے کی اصلاح میں نہایت اہم کردار ادا کررہا ہے۔
اس پررونق تقریب کا اہتمام یونیورسٹی نے ریڈیو کے عالمی دن کے موقع پر یونیسکو کے تعاون سے کیا تھا۔پینل مباحثے کے دوران براڈکاسٹرز اور اساتذہ نے ریڈیو براڈکاسٹنگ کے مختلف پہلوؤں اس کی اہمیت و افادیت اور براڈ کاسٹرز کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔پاکستان میں یونیسکو کے نمائندے ظفر حیات ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ اوپن یونیورسٹی نے براڈکاسٹرز کے پینل مباحثے کی تقریب منعقد کرکے ملک کے ہر حصے سے تعلق رکھنے والے براڈکاسٹرز کوآپس میں روابط بڑھانے اور ایک دوسرے کے تجربات کے باہمی تبادلے کا موقع فراہم کیا ہے جس سے وہ اپنی پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں بہتری لانے اور براڈ کاسٹنگ کو مزید بہتر بنانے کے قابل ہوجائیں گے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
-
نان بائی ویلفیئرایسوسی ایشن نے روٹی، نان کے سرکاری نرخ کو چیلنج کردیا
-
جنرل ر قمر باجوہ نے نوازشریف کو باہر میں بھیجنے میں سہولتکاری کی تھی
-
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد جاری ہونا نہایت حیرت انگیز ہے،پی ٹی آئی
-
ایران کے صدر کی کراچی آمد،گورنر اور وزیراعلی سندھ نے پرتپاک استقبال کیا
-
ڈیجیٹل انسانی ترقی کے انڈکس میں پاکستان 193 ممالک میں 164 ویں نمبر پر آگیا
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، بھرپور کوشش ہے کوئی بھی بچہ اسکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہماری بھرپور کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی برطانیہ کی معروف جامعات کے نمائندہ وفد سے گفتگو
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے صارفین کے اعتماد کے اعشاریے جاری کر دیئے گئے
-
پی ٹی آئی نے ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد فارم 47 کا جاری ہونا حیرت انگیز قرار دے دیا
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی
-
جب گندم کی قلت ہوگی تو پھر روٹی 16 کی بجائے 30 روپے سے اوپر جائے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.