نیوزی لینڈ نے پہلے ہی میچ میں سری لنکا کے چھکے چھڑا دئیے

ہفتہ 14 فروری 2015 10:48

نیوزی لینڈ نے پہلے ہی میچ میں سری لنکا کے چھکے چھڑا دئیے

کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری 2015ء) نیوزی لینڈ کی ٹٰیم نے اپنے پہلے ہی میچ میں 331 رنز کا پہاڑ جیسا سکور کھڑا کرکے سری لنکا کی ٹیم کو مشکلات میں ڈال دیا ، کرائسٹ چرچ میں ہونے والے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 331 رنز بنائے ، مارٹن گپٹل نے 49 ، میکولم نے 65 رنز بنائے ، سری لنکا کی جانب سے لکمل اور مینڈس نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ، ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم مشکلات کا شکار ہے اور اس نے 6 وکٹوں پر 169 رنز بنا لئے ہیں ، دوسرے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم نے انگلینڈ کیخلاف تین وکٹوں کے نقصان پر 81 رنز سکور کئے ہیں ،

متعلقہ عنوان :