امریکن سپینش تھرلر فلم ریگریشن کا انٹرنیشنل ٹیزر ٹریلر ریلیز کردیا گیا

ہفتہ 14 فروری 2015 11:18

امریکن سپینش تھرلر فلم ریگریشن کا انٹرنیشنل ٹیزر ٹریلر ریلیز کردیا ..

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروی 2015ء) ایما واٹسن اور ایتھن ہاک کی امریکن سپینش تھرلر فلم ’ریگریشن‘ کا انٹرنیشنل ٹیزر ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رائٹر و ہدایتکار الیجنڈرو امین بار کی اس فلم میں ایما واٹسن اور ایتھن ہاک کیساتھ ڈیوڈ ڈینک،ڈیون باسٹک،ایرون ایشمور اور ایڈم بچر اہم کردار ادا کررہے ہیں۔فرنینڈو بویرا اور کرسٹینا پیووسن کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی ایک باپ کے گرد گھوم رہی ہے جس پر ایسے جرم کا الزام ہے جو اْسکی یاداشت میں محفوظ ہی نہیں ۔ہارر،سسپنس اور تھرل سے بھرپور یہ فلم رواں سال28اگست کو امریکی سینماء گھروں میں ریلیز کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :