سال 2014-15ء میں صوبہ پنجاب میں 1.690ملین ایکڑ رقبہ پر کماد کی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا،محکمہ زراعت پنجاب

پیداوار کا ہدف39.700ملین ٹن ہے

ہفتہ 14 فروری 2015 14:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروی 2015ء) محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق سال 2014-15ء میں صوبہ پنجاب میں 1.690ملین ایکڑ رقبہ پر کماد کی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیاجبکہ پیداوار کا ہدف39.700ملین ٹن ہے ۔ محکمہ زراعت پنجاب نے کماد کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ کماد کی بہاریہ کاشت کا موزوں وقت مارچ کے وسط تک ہے اس لیے کماد کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے کاشتکار پنجاب میں محکمہ زراعت کی صرف منظورشدہ اقسام کاشت کریں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق کماد کی اگیتی تیار ہونے والی منظور شدہ اقسام میں سی پی77-400، سی پی ایف243، سی پی ایف237، ایچ ایس ایف240اور ایچ ایس ایف 242شامل ہیں۔جبکہ درمیانی تیار ہونے والی اقسام ایس پی ایف 213،ایس پی ایف245، ایس پی ایف 234، سی پی ایف246، سی پی ایف247 اور سی پی ایف 248ہیں۔ایس پی ایف 234صرف راجن پور، بہاولپوراور رحیم یارخان کے اضلاع کے لیے موزوں ہے۔کماد کی فصل سے بھرپور پیداوار کے حصول کے لیے کاشتکار منظور شدہ اقسام کے صحت مند بیج کا انتخاب کریں اورشرح بیج 100تا120من فی ایکڑرکھیں۔

متعلقہ عنوان :