میرپور‘ انٹر کالج پونا میں اساتذہ کا ایک اہم اجلاس

ہفتہ 14 فروری 2015 14:38

میرپور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروی 2015ء) انٹر کالج پونا میں اساتذہ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں جہانگیر احمد ،جاوید اختر ،مطلوب حسین بزمی ،پرویز حسین ،رفیق ضیاء ،نوید اختر ،پروفیسر محمد رمضان ،پروفیسر مظہر و دیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ہونہار طالبعلم عمیر صابر سابق جنرل سیکرٹری ٹیچر آرگنائزیشن سماہنی نے خورشید حسن پاشا ،سعد جاوید نے اس سال تعلیمی بورڈ میرپور سے ایف ایس سی میں اعلیٰ نمبرات حاصل کر کے امتیازی پوزیشن حاصل کر کے ضلع بھمبر کے کوٹہ پر پاکستان کے نمایاں میڈیکل کالجز میں میرٹ پر داخلہ ملنے پر مبارکباد پیش کی اور توقع کا اظہار کای کہ وہ اپنی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے آئندہ بھی اس اعزاز کو برقرار رکھیں گے ۔